Waqt News
Tuesday | September 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • دنیا کے امیر ترین شخص کونسا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں؟
  • چین،پاکستان میں سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےآمادہ
  • روس پاکستان کے ساتھ میڈیا سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں
  • شاہین آفریدی سے تکرار پر بابر اعظم کا ردعمل
  • بابوسر ٹاپ پر پہلی برف باری

علامہ اقبال اورلہورنگ ارضِ فلسطین

Apr 21, 2023 8:25 AM, April 21, 2023
  • ڈاکٹر افتخار شفیع
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
علامہ اقبال اورلہورنگ ارضِ فلسطین

طویل عرصے سے سرخ نارنگیوں کا دیس فلسطین اقوام ِعالم کی بے حسی اور عدم توجہی کا شکار ہے۔انبیا کی یہ سرزمین ایک زمانے میں امن اور آشتی کا گہوارہ تھی۔ مسلم اقتدار کے زیرِ اثر تینوں آسمانی مذاہب کے پیروکار یہاں امن کی زندگی بسر کرتے رہے ہیں۔ آج کے فلسطین کا المیہ یہ ہے کہ استعماری سازشوں سے یہ ملک صرف تاریخ کے صفحات پرتو موجود ہے لیکن فلسطین اتھارٹی خودمختار زمین سے محروم ہے۔ فلسطین میں مسلمانوں کی اکثریت تھی، لیکن 1878ءمیں حیفہ کے مقام پر پہلی نوآبادکار بستی بسائی گئی،اس کے بعد ناجائزآبادکاری کا یہ سلسلہ عام ہوا۔آج تک آتش وآہن کا یہ کھیل جاری ہے۔برصغیر کی تاریخ میںعلامہ اقبال پہلے شاعر ہیںجو مشرق وسطیٰ میںنو آبادیاتی نفسیات اور سامراجی چالوں سے خوب آگاہ تھے، اس لیے ان کی شاعری اور نثر میں نوآبادیاتی سوچ کے بارے میں منطقی اور سائنسی اظہار ملتا ہے۔ انھوں نے فلسطین کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی۔ عالم اسلام کو پیش آنے والے دیگرمسائل کی طرح فلسطین کے حالات نے بھی اقبال کے ذہن میں ہمیشہ ایک طوفان بپا کیے رکھا۔ اقبال کے پس کربیے (nostalgia)کا سنہری حصہ ان کا دوسری گول میز کانفرنس سے واپسی کے سفر میں مصرسے بہ ذرےعہ ریل فلسطین روانہ ہونا تھا،وہاں ان کاقیام تقریباََ نودن کا تھا۔ اس سفر میں مولانا غلام رسول مہر، مولانا شوکت علی اور حافظ عبدالرحمن بھی ان کے ہم رکاب تھے۔ اس دَورے کا مقصد مفتی اعظم فلسطین، سید امین الحسینی کی دعوت پر مو¿تمر عالم اسلامی کی کانفرنس میں شریک ہونا تھا ۔انھوں نے وہاں کی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیا۔ سرکاری اور نجی ظہرانوں اور عصرانوں میں معزز مہمان کے طور پر مدعو کیے گئے۔ اقبال کا دَورئہ فلسطین میں فطری انہماک دیکھنے والا تھا۔ تقسیم فلسطین کی سازش سامنے آئی تو اقبال کا صدمہ دیدنی تھا۔ انھوں نے اپنے ایک خط میں قائداعظم محمدعلی جناح کولکھاکہ مَیں فلسطین کے مسئلے کے لیے جیل جانے کے لیے تیار ہوں، میں جانتا ہوں کہ فلسطین نہ فقط ہندستان کے لیے، بلکہ اسلام کے لیے بہت اہم ہے، یہ ایشیا کا دروازہ ہے، جس کے لیے اہل مغرب کی بدنیتی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
 تقسیم فلسطین کی تجویز کے دِنوں میں اقبال کی صحت خاصی بگڑ چکی تھی۔ ۔اپنی زندگی کے آخری ایام میں اقبال کو تقسیم فلسطین کے تصور نے مسلسل بے چین کیے رکھا۔ انھوں نے اس حوالے سے فکری اور عملی پیش بندیاں شروع کر دی تھیں۔اس محاذ پر اقبال نے سیاسی فکر اور اپنے فنی اعجاز سے کام لیا، مگر برطانیہ اور دنیائے عرب میں رائے عامہ کی بیداری اور کُل ہند مسلم لیگ کی عملی جدوجہد کے باوجود، برطانوی سامراج اپنے ارادوں پر قائم رہا۔اقبال 30جولائی 1937ءکو فارکوہرسن کے نام اپنے خط میں فلسطینی عوام کی وکالت کرتے ہوئے عربوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا برملااظہارکرتے ہیںکہ انگریز قوم کو اس بات پر آمادہ کیا جا ئے کہ وہ اُن وعدوں کو پورا کرے، جو اس نے انگلستان کے نام پر عربوں سے کیے ہیں۔
’اقوامِ متحدہ‘ کی پیش رَو ’مجلس اقوامِ عالم‘ کا رویہ بھی مسئلہ فلسطین پر انتہائی سردمہری سے عبارت تھا۔ اقبال اس کامکمل ادراک رکھتے تھے، چنانچہ انھوں نے اس کی پالیسیوں اور رویوں پر تنقید کی۔اس بات پرزوردیا کہ لیگ آف نیشنز (جمعیت اقوامِ عالم) کو چاہیے کہ بیک آواز اس ظلم و طغیان کے خلاف صداے احتجاج بلند کرے ۔ برطانوی باشندگان کو سمجھائے کہ عربوں سے ناانصافی نہ کریں۔حضرت علامہ نے اپنی شاعری میںبھی جمعیت اقوامِ عالم کے منفی کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ادبی منظر نامے پر جو آوازیں اٹھیں، وہ زیادہ تر آہ و بکا، شور و غوغا یا طنزیہ اسلوب کی غمازی کرتی ہیں؛ جب کہ حضرتِ علامہ نے منطقی استدلال اور فلسفیانہ شعور کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو شعر و سخن کا موضوع بنایا۔اسرائیل کے قیام کو جائز قرار دینے کے لیے برطانوی حکام نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اسرائیل کی سرزمین عرصہ دراز سے خالی پڑی تھی،یہاں طویل عرصے تک یہودیوں کی حکومت رہی، اس لیے ان کا گذشتہ دو ہزار سال سے اس سرزمین کے ساتھ ایک جذباتی تعلق ہے، اسی بِنا پر یہاں اسرائیل کا قیام ضروری ہے۔اقبال اپنی علمی بصیرت کے سبب مشرقِ وسطیٰ سے متعلق عالمی طاقتوں کے مذموم ارادوں سے بخوبی آگاہ تھے، چناںچہ اسرائیل کے قیام (1948ئ) سے کئی سال پہلے ضربِ کلیم میں شامل ایک نظم ’شام و فلسطین‘ میں کہتے ہیں، اگر اس دعوے کو تسلیم کر لیا جائے کہ فلسطین پر یہودیوں کا حق صرف اس لیے ہے کہ وہ کبھی یہاں قابض تھے تو پھر ہسپانیہ پہ مسلمانوں کا حق کیوں نہیں تسلیم کیا جاتا، جنھوں نے سات سو سال تک وہاں حکمرانی کی عمدہ مثال قائم کی۔ ان اشعار میں منطقی انداز سے یہودیوں کے دعوے کی نفی کی گئی ہے:
اقبال کی اپنے عہد کے معروضی حالات پر گہری نظر تھی ،وہ یہ شعور رکھتے تھے کہ خوے غلامی ایک نسل سے دوسری نسل میں سرایت کر جاتی ہے اور رفتہ رفتہ امتیں اس جرا¿تِ رندانہ سے محروم ہو جاتی ہیں، جن سے ان کا اجتماعی تشخص ابھرتا ہے۔قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اقبال کی شاعری کے ماخذ و مصادر میں قرآن سب سے مقدم ہے، اس لیے فلسطین سے ہزاروں کوس دُور ہونے کے باوجود فلسطینی بھائیوں کے غم و اندوہ میں شریک ہونا عین فطرتِ اقبال کا حصہ ہے اور بجز نکتہ ایمان کی تفسیر کے اَور کچھ نہیں۔ 

دنیا کے امیر ترین شخص کونسا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں؟

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ڈاکٹر افتخار شفیع

ڈاکٹر افتخار شفیع

مشہور ٖخبریں
  • نواز شریف کی وطن واپسی اور نون لیگ کی ری برانڈنگ

    Sep 25, 2023
  • نواز شریف کا "بھولپن"

    Sep 26, 2023
  • گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

    Sep 25, 2023 | 16:09
  • حکومت کا حج دورانیہ کم کرنے پر غور شروع

    Sep 25, 2023 | 16:15
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • چیٹ جی پی ٹی 'دیکھنے، سننے اور باتیں' کرنے کے قابل

    Sep 26, 2023 | 16:24
  • سائفرجیسے بےبنیادمقدمےمیں سابق وزیراعظم کوجیل میں ...

    Sep 26, 2023 | 14:20
  • نگراں وزیرداخلہ بیان دینے سے قبل شیخ رشید کا انجام دیکھ ...

    Sep 26, 2023 | 14:18
  • لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کو فوری بازیاب کرا کے رہا کرنے کا ...

    Sep 26, 2023 | 14:15
  • فیصل آباد:ٹرک اوردودھ کی وین میں تصادم،4افرادجاں بحق ...

    Sep 26, 2023 | 14:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • نواز شریف کا "بھولپن"

    Sep 26, 2023
  • دور دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے

    Sep 26, 2023
  • ہم بدقسمت ہیں یا بے بس ہیں؟؟؟؟؟

    Sep 26, 2023
  • خان کے بغیر۔

    Sep 26, 2023
  • نواز شریف کی وطن واپسی اور نون لیگ کی ری برانڈنگ

    Sep 25, 2023
  • 1

    نگران وزیراعظم اپنی غیرجانبداری ہرگز متاثر نہ ہونے دیں

  • 2

    جعلی ادویات: انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو سرعام لٹکایا جائے

  • 3

    قلعہ ستار شاہ کے قریب ٹرین حادثہ

  • 4

    بھارت دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے

  • 5

    بجلی چوری کے خلاف مہم اورپروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی ہیرا پھیری

  • 1

    منگل‘ 9 ربیع الاول 1445ھ ‘ 26 ستمبر 2023ئ

  • 2

    یکم اکتوبر کو خوشخبری دیں گے۔ وزیر تجارت

  • 3

    اتوار‘ 7 ربیع الاول 1445ھ ‘ 24 ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نوابزادہ نصراللہ خاں کی رحلت کے 20 سال

    Sep 26, 2023
  • ڈاکٹر عمر سیف‘ آئی ٹی کا قطبی ستارہ

    Sep 26, 2023
  • چناﺅ آئیگا تو پلاﺅ آئیگا

    Sep 26, 2023
  • مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کا دبنگ موقف

    Sep 26, 2023
  • ماورائے آئین باتیں

    Sep 26, 2023
  • نریندر مودی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ؟

    Sep 26, 2023
  • جنرل عاصم کا دورہ ترکی

    Sep 26, 2023
  • ناہل اور نا اہل 

    Sep 26, 2023
  •  توقعات اورخدشات!!

    Sep 26, 2023
  • لالہ زار نیل کنٹھ

    Sep 25, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ حضرت حلیمہ کے ہاں

  • 2

    حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت

  • 3

    حضور نبی کریمﷺ کی آمد کی بشارت(۲)

  • 1

    ایک قوم

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    قانون

  • 5

    فلاح و بہبود

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    قوم

  • 3

    اقبال اور استعمار سے ماخوذ

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group