کراچی کے علاقے خیابان راحت فیز 6 میں رات گئے ۔سابق چیف پاکستان جسٹس سعید الزماں کے بیٹے افنان صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ بیٹے ایڈووکیٹ افنان صدیقی کا کہنا تھا کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے،اسلام آباد میں والد کے پلاٹ پر ایک شخص سے تنازعہ ہے،اس معاملے میں پلاٹ کے تنازعہ کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
سابق چیف جسٹس پاکستان سعید الزماں کے بیٹے افنان صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ رات 1 بجکر 17 منٹ پر پیش آیا۔ سابق چیف جسٹس پاکستان سعید الزماں کے بیٹے افنان صدیقی کا کہنا تھا دو گولیاں دیوار میں جا کر لگیں۔
ایس ایس پی ساوتھ زبیر ضمیر کا کہنا تھا فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس کے بیٹے افنان زمان کے گھر کے باہر کیمرے کام نہیں کررہے تھے۔ملزمان نے 2 گولیاں ہوائی فائر کی ہیں،مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا،تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔