پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا گیارہ ممبران لاہورسے براستہ دبئی ہرارے روانہ ہوگئے۔ تمام ارکان ہرارے میں پانچ روز قرنطینہ میں رہیں گے ۔ اس دوران دو کووڈ ٹیسٹ کلیئر کرکے چھبیس اپریل سے دیگر پلیئرزکے ساتھ پریکٹس شروع کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ انتیس اپریل اور دوسرا سات مئی سے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے گیارہ ارکان لاہورسے براستہ دبئی زمبابوے روانہ ہوگئے۔ تمام گیارہ کھلاڑی ہرارے میں پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے۔
اس دوران دو کووڈ ٹیسٹ کلیئرکرنے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے زمبابوے میں موجود ٹیم کو چھبیس اپریل کو جوائن کریں گے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ دو ٹیسٹ کی سیریزکا پہلا میچ انتیس اپریل اور دوسرا سات مئی سے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔