آم کے درختوں کی بے دریغ کٹائی افسوسناک ‘ انتظامیہ ایکشن لے: شہری
ملتان (اسپیشل رپورٹر)شہر اور گردونواح میں آموں کی بے دردی سے کٹائی کے معاملہ پر شہریوں اور کاشتکاروں نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ہے۔اس معاملہ پر شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت اس پر فوری ایکشن لے۔آم کے درخت کو اولاد کی طرح پالا جاتا ہے اور آج ملتان کو سازش کے تحت اس کی اہم شناخت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے شہری قاری محمد اکرم نے کہا کہ آج شہر سے درختوں کی بے دریغ کٹائی کی جارہی ہے جو افسوسناک ہے انتظامیہ اس پر ایکشن لے۔شہری محمد اسماعیل نے کہا کہ واضع عدالتی احکامات کے باوجود اموں کے درختوں کی کٹائی کا نہ رکنا مافیا کے مضبوط ہونے کی نشانی ہے۔شہریوں خالد حسین اور محمد جمیل نے کہا کہ آموں کی کٹائی پر خاموشی اختیار کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ شہریوں سعادت اللہ اور قاری محمد جمیل نے کہا کہ حکومت کو آموں کے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینا چاہیے۔