جوتا اتار کر ماروں گا‘ شاہد خاقان کی سپیکر سے تلخی‘ میں بھی ایسا ہی کرونگا: اسد قیصر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) شاہد خاقان عباسی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تلخ کلامی ہو گئی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی۔ سپیکر نے کہا کہ آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں۔ اپنی حد میں رہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا آپ کو جوتا اتار کر ماروں گا۔ سپیکر نے کہا میں بھی ایسا ہی کروں گا۔ آپ اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں۔