سعودی وزارت تجارت نے جدہ پولیس کے تعاون سے کئی ٹن پیاز اورآلو ذخیرہ کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے بتایا کہ وزارت تجارت کی کنٹرولر ٹیموں اور جدہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران شہر کے ایک معروف ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں غیرقانونی طریقے سے سبزیاں ذخیرہ کرکے انہیں تھیلوں، پیکٹوں اور کارٹنز میں رکھاجارہا تھا۔ الحسین نے مزید کہا کہ چار ٹن پیاز اور آلو بھی ضبط کیے گئے۔ ضبط کردہ اشیا فلاحی انجمنوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024