کراچی کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کردی گئیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر چورنگی، کامران چورنگی اور پہلوان گوٹھ جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ۔کراچی کے مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہونے کے باعث ڈرگ روڈ، ملیرہالٹ، صدر پارکنگ پلازہ اور لیاقت آباد فلائی اوور کے قریب ٹریفک جام ہوگیا ہے۔یونیورسٹی روڈ، گلشن چورنگی اور عائشہ منزل کے قریب بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف چالان بھی کیے جارہے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی پرعمل کریں۔پولیس نے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نکلنے والوں کو واپس گھر بھیجا جارہا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024