کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی جیل میں زیر حراست ان کے بیمار شوہر کی طبی بنیادوں پر رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے اپنے شوہر کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں سری نگر سے غیر قانونی حراست ، ان کی نئی دہلی اور بعد میں تہاڑ جیل منتقلی کی تکلیف دہ تفصیلات بتائیں۔یاسین ملک نے بھارتی حکام کی طرف سے اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف اور اپنے مطالبات منوانے کیلئے گزشتہ بارہ روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔