پھلوں سبزیوں کی سپلائی چین برقراررکھی جائے:صالحہ سعید
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرشہر میں گراں فروشی کیخلا ف کریک ڈائون جاری ہے۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہیںاورمارکیٹوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا جا رہا ہے اورمارکیٹوں میں سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔جہاں بھی گراں فروشی کی خلاف ورزی پائی گئی وہاں پر کاروائی کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت فروٹ و سبزی منڈیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں پھلوں و سبزیوں کی رمضان المبارک میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پھلوں و سبزیوں کی سپلائی کے تسلسل کو برقرار رکھیںاورپھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے دیں۔