پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی سے متعلق قانونی مسودہ تیار کر لیا:اجمل چیمہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفئر اینڈ بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی سے متعلقہ قانون کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جو کہ بہت جلد کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگاجبکہ معذور افراد کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قانون کا مسودہ بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد جو کہ کسی بھی قسم کی معذوری سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے اور اس سے متعلقہ بل بھی بہت جلد اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔