شبِ برآت کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس نے شبِ برآت کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر 05 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے۔ حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر ایلیٹ فورس بھی تعینات کی گئی تھی۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز کو شبِ برآت کے موقع پر خود پٹرولنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔شبِ برآت کے تسلسل میں شہر میں آتش بازی کے سامان کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔