مغل پورہ:شادی کی تقریب میں فائرنگ کامعاملہ،پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(نمائندہ خصوصی)مغل پورہ کے علاقہ میںشادی کی تقریب میں اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔فائرنگ کے واقعہ میں 7افراد زخمی ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقہ رام گڑھ میں ملک اسلم نامی شہری کے بیٹے فرحان کی مہندی کی تقریب جاری تھی کہ خواتین کے گلی میں کھڑا ہونے کے جھگڑے پر پولیس اہلکار عرفان گوہر نے اپنے بھائی اعجاز گوہر دوست علی ،کامران جمال سمیت 2نامعلوم ملزمان کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سات افراد فیصل جاوید،اسلم اقبال،فیصل افضل،شہزاد احمد،محمد فیاض،شہباز اور ملک ریاض زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے شادی کی تقریب میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ۔