مستی گیٹ :ربڑ کے گودام میں سلنڈر پھٹنے سے 2 مزدور زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی) مستی گیٹ کے علاقہ میں ربڑ کے گودام میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث2 مزدور زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا،بتایا گیا ہے کہ مستی گیٹ کے علاقے موتی بازار میں ربڑ کے گودام میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آتشزدگی کے نتیجے میں دو مزدور جھلس کر معمولی زخمی ہوئے ۔