مسجدنبوی میں افطاری دسترخوان اجازت ناموں کا اجراء شروع
مدینہ منورہ (اے پی پی) مسجد نبوی میں ماہ رمضا ن المبارک میں روزہ داروں کو افطار کرانے کے لئے لائسنس کے اجراء کی کارروائی کاآغاز کر دیا گیا۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی الشریف کے اندراور بیرونی صحنوں میں عام لوگوں کی جانب سے روزہ داروں کیلئے خصوصی دسترخوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، مسجدنبوی الشریف میں دسترخوان کیلئے منظور شدہ قواعد کے تحت لوگوں کو اجازت دی جاتی ہے جس کیلئے انتظامیہ نے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا۔ اس بات کا اعلان ادارہ امور مسجد نبوی الشریف کی جانب سے کہا گیا ہے۔