مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 117.40روپے سے بڑھ کر117.80روپے اور قیمت فروخت117.70روپے سے بڑھ کر118.20روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید 144.30روپے اور قیمت فروخت145.80روپے پر بدستور برقرا رہی جبکہ20پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 165روپے سے کم ہو کر164.80روپے اور قیمت فروخت 166.50روپے سے کم ہو کر166.30روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اسی مدت میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.40روپے مہنگا ہو گیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک ہفتے میں80پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024