پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس: چیف جسٹس نے رانا ثناءاللہ کو طلب کرلیا
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو طلب کرلیا ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اینٹی کرپشن کورٹ اور کنزیومر کورٹ سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءللہ کو طلب کرلیا اور کہا کہ رانا ثناءاللہ کو بلالیں ، پھر خالی اسامیوں سے متعلق رپورٹ دیکھیں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اینٹی کرپشن کورٹ اور کنزیومر کورٹ سے متعلق رپورٹ پیش کردی ، عدالت میں بینکنگ کورٹ ، صوبائی ٹریبونلز میں ججز سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔