وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے حکومت سندھ کو خط لکھ کر کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی کروانے کا مطالبہ کردیا ۔کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوںنے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ کے ذمہ کے الیکٹرک کے 32 ارب روپے ادا کیے جائیں، کے الیکٹرک کو رقم ملی تو وہ سوئی سدرن کے ساتھ اپنا مسئلہ حل کر سکتی ہے، واٹر بورڈ سے کے الیکٹرک کو رقم دلوانے میں وزیر اعلی اپنا کردار ادا کریں۔اویس لغاری نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے مطابق کے الیکٹرک اپنے بند پاور پلانٹس تیل پر چلا سکتا تھا، نیپرا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ کراچی میں بجلی بحران کی وجہ کے الیکٹرک کی بدانتظامی اور نااہلی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024