جوڈیشل کمپلیکس قتل کیس میں نامزد ملزم ولی جان کی عبوری ضمانت خارج
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے جوڈیشل کمپلیکس قتل کیس میں نامزد ملزم ولی جان کے عدالت میں پیش نہ ہونے اور شامل تفتیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت خارج کر دی،مقدمہ میں نامزد ملزمان زبیر اشرف، علی جبار خان ،نجیب خان، ارشد زمان عرف لنگڑا، نعمان اور ولی جان ولد نبی خان افغانی وغیرہ کیخلاف تھانہ سول لائن پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں احاطہ عدالت کے باہر فائرنگ سے زیر حراست ملزم فہیم کے قتل پر اسکے ماموںنعیم خان ولد عبدالحکیم کی درخواست پر مقدمہ نمبر272/2018 درج کر رکھا ہے۔بدھ کو دوران سماعت ملزم اور اسکے وکلاء کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے عبوری ضمانت خارج کر دی۔