حنیف عباسی آج میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں ناشتہ دیں گے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز مسلم لیگی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن محمد حنیف عباسی نے آج ہفتہ کو 10 بجے بیس شادی ہال سید پور روڈ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں ناشتے کی دعوت کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر وہ سیاسی صورتحال، آمدہ انتخابات اور شہر کے ترقیاتی معاملات کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔