اسلحہ، منشیات برآمد،10ملزمان گرفتار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے600گرام چرس،20بوتل شراب،0 2عددپستول30بور معہ10روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ رتہ امرال پولیس نے شہاب گل سے 600گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے عبید سے10بوتل شراب، ٹیکسلا پولیس نے طارق سے10بوتل شراب، چونترہ پولیس نے عامر سے01عدد پستول30بور معہ05روند، صادق آباد پولیس نے عادل سے01عدد پستول30بور معہ05روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر کرایہ دار صادق ، رزاقت، مدثر اور شہزار جبکہ تھانہ گنجمندی پولیس نے 14وانریبل سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مدثر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔