مذہبی منافرت کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سید عون عباس کی درخواست ضمانت منظور
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے مذہبی منافرت کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سید عون عباس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروا نے کا حکم دیا ہے ، مقدمہ میں نامزد ملزم سیدعون عباس کیخلاف سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔جمعہ کودوران سماعت عدالت نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے مچلکے جمع کروانے کاحکم جاری کر دیا۔