چین میں خاتون ویٹر کی کمال مہارت
شنگھائی (نیٹ نیوز) یوں تو عام طور پر ریسٹورنٹس میں ویٹرز ایک دو یا تین ڈشز بیک وقت سرو کرتے نظر آتے ہیں لیکن چین سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت خاتون ویٹر کے تو کیا ہی کہنے جو ایک ہی وقت میں 20 ڈشز سرو کرنے میں خوب مہارت رکھتی ہے۔