قومی پہچان کانفرنس آج شاہ عبداللطیف آڈیٹوریم ایچ ایٹ میں منعقد ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام قومی پہچان کانفرنس 21 اپریل کو شاہ عبداللطیف آڈیٹوریم ایچ ایٹ میں منعقد ہوگی۔کانفرنس میں شرکت کی دعوت کیلئے یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں،کانفرنس کی صدارت چئرمین یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاشف ظہیر کمبوہ کریں گے جبکہ کانفرنس سے پاکستان کے دفاعی تجزیہ نگار،میڈیا ایکسپرٹ کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنما بھی خطاب کریں گے،چئرمین یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاشف ظہیر کمبوہ کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد نوجوانوں میں ایک نیا جذبہ اور روح پیدا کرنا اور پاکستان کا مثبت امیج سامنے لانا ہے تا کہ نوجوان امت مسلمہ کی امیدوں کے محور پاکستان اور خطے کی ابھرتی ہوئی معاشی قوت پاکستان کو پہچان سکیں۔