وفا قی اردو یونیورسٹی کے باہر سڑک انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے تالاب بن گئی
اسلام آباد (نعما ن اصغر)وفاقی دارالحکومت کے علاقہ G-7 میں وفا قی اردو یونیورسٹی کے باہر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے سڑک تالاب بن گئی،طلباء و طالبات اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔گزشتہ روز ہونے والی مو سلا دھار بارش کے بعد وفاقی اردو یونیورسٹی کے اردگرد کا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس سے راہگیروں اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے ایک کلو میٹر دور سی ڈی اے کا ہیڈ آفس ہے اور ہیڈ آفس کے قریب ترین انتہائی گنجان آباد علاقے کا یہ حال ہے تو باقی شہر کا کیا حال ہو گا انہوں نے مزید بتایا جب بھی بارش ہوتی ہے تو یونیورسٹی کے اردگرد کا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے طلباء نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تا کہ آئندہ ایسی صورتحال پیش نہ آئے۔