وفاقی وزارت صحت نے خسرہ ویکسین مہم کی منصوبہ بندی کرلی
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزارت صحت نے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کیلئے ای پی آئی کے تحت اکتوبر 2018ء تک کے لئے خسرہ ویکسین مہم کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت اکتوبر 2018ء میں 5 سال سے کم عمر بچوں کے تقریباً 30 ملین بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی درخواست مئی 2017 میں گاوی میں منظوری کے لیے سفارشات دی گئیں۔گاوی کے 16 دسمبر 2017ء کو منعقد ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں فیصلے کئے گئے۔ای پی آئی اکتوبر 2018ء کی مہم کو یقینی بنائے گا جس کیلئے وفاقی وزارت صحت نے ملک میں بڑی مہم کے انتظامات کا عمل شروع کیا جس میں خسرہ کی بیماری کے بوجھ کو کم کرنا شامل ہے تاہم بیماری کے مزید بوجھ کو کم کرنے کیلئے اپریل2018ء کے دوران صوبوں کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی جس میں ملک کے زیادہ خطرے والے علاقوں میں فوری طور پر وسائل/معاونت کو متحرک کرنے کیلئے 26 فروری 2018ء کو خسرہ اور ایم اینڈ آرآئی کی نشاندہی کی گئی۔پاکستان میں ای پی آئی پروگرام کے متعارف ہونے سے خسرہ کے کیسز کی شرح کم ہو گئی ہے ۔ خسرہ کی ویکسین میں خسرہ کی دوخوراکیں 9 ماہ اور 15 ماہ کی عمر میں دی جاتیں ہیں۔خسرہ کی بیماری کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے 2014-15ء میں مہم کا نفاذ کیا گیا تاکہ آبادی میں مدافعت کو بڑھا یا جا سکے۔ایک رپورٹ کے مطابق خسرہ کی کوریج 2015ء میں 86 فیصد اور 2017ء میں 90 فیصد تھی۔