وفاقی محتسب خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایت پر کارروائی کریگا، کشمالہ طارق
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والوں کو با عزت اور با وقار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،کسی کو بھی ملازمین یا ساتھ کام کرنے والوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہر کسی کو صاف ستھرے اور ہرقسم کے ظلم اور امتیاز سے پاک ماحول میں عزت نفس کے ساتھ کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔وہ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سید مظہر علی ناصر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدر عامر وحید، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ملک زبیر، وفاقی چیمبر کے چئیرمین کو آرڈینیشن ملک سہیل اور دیگر بھی موجود تھے۔