جنوبی افریقہ میں ہنگامے، صدر راماقرسا دولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے
لندن/کیپ ٹائون(صباح نیوز)جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا دولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے شمال مغربی صوبے میں کرپشن کے خلاف ہنگامے، لوٹ مار گاڑیاں اور گھر جلا دیئے گئے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شمالی مغربی صوبے میں اس وقت بہت نازک صورتحال ہے اور وہاں جھڑپیں جاری ہیں ۔ دکانوں کو لوٹ لیا گیا ،جبکہ سڑکوں پر رکاوٹیں حائل کر کے گاڑیوں کو جلایا گیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں روزگار اور رہائش کے بنیادی حقوق دیئے جائیں اور کرپشن کو جڑ سے ختم کیا جائے۔