امریکی سینٹ میں پہلی مرتبہ خواتین ارکان کو شیرخوار بچے ساتھ لانے کی اجازت مل گئی
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سینٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون رکن ٹیمی ڈک ورتھ کو اپنی نومولود بچی کے ساتھ داخلے کی اجازت دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹ کے ارکان نے ایوان بالا میں بچوں کو ساتھ لانے پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے سلسلے میں رائے شماری کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سینٹ کی خاتون رکن ٹیمی نے ایوان بالا کے اندر ہی اپنی بچی "میلی بیرل" کو جنم دیا تھا۔ اس طرح وہ کام کے دوران اولاد کو جنم دینے والی پہلی رکن بن گئیں۔ٹیمی نے اپنی ٹوئٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا حالیہ قانون کی تبدیلی صرف سینٹ پر ہی لاگو ہو گی۔