نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام آباد (آن لائن)نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ کا یوم ولادت3شعبان المعظم 20 اپریل جمعۃ المبارک کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میںملک بھر میں جشن ولادت حضرت امام حسین کی محافل،سیمینارز،کانفرنسز اور مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ مساجد میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے ممتاز علماء و خطیب حضرات نے خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی سیرت مطہرہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا الیکٹرانک میڈیا سے بھی حضرت امام حسینؓ کی حیات مبارکہ پر مشتمل پروگرام نشر کیے گئے۔