سمندری، ساہیوال، جڑانوالہ، کسیسے: اوباشوں کی نویں جماعت کی طالبہ سمیت 4 خواتین سے زیادتی
سمندری، ساہیوال، جڑانوالہ ،کسیسے (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے نویں جماعت کی طالبہ سمیت 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کسیسے کے نواحی گائوں وہلہ موچیاں میں چار افراد شاہد، علی، حنیف وغیرہ نے شادی شدہ خاتون عظمیٰ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سمندری میں شادی کا بہانہ بنا کر گھر بلوا کر ساتھی کی مدد سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محلہ راجہ چوک غلام محمد آباد فیصل آباد کی نصرت بی بی دختر بشیر احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ طلاق یافتہ ہے، ملزم تیزیل نے فون پر اس کے ساتھ شادی کرنے کا کہا اور نہ ماننے کی صورت میں خود کشی کرکے مقدمات میں الجھانے کی دھمکی دی جس پر وہ ڈر کے مارے ملزم کے گھر واقع محلہ لطیف نگر آ گئی جہاں پر ملزم نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی سے ملکر زبردستی زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ساہیوال میں ظفر اقبال کی بیٹی گھر پر تھی کہ زمیندار کا بیٹا وقار امین زبردستی گھر میں گھس گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نور شاہ نے مقدمہ 376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ جڑانوالہ میں چک 353/گ ب میں 17 سالہ یاسمین کو ملزم صدر عباس نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اسکے دو ساتھی پہرہ دیتے رہے۔