رحیم یار خان: ٹینکر الٹنے سے لاکھوں کا فرنس آئل بہہ گیا‘ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)کراچی سے فیصل آباد جانے والا 60ہزار لیٹرز فرنس آئل سے بھرا ٹینکر ٹائر کے بلٹ ٹوٹ جانے کے باعث بے قابوہوکر الٹ گیا لاکھوں روپے مالیت کا فرنس آئل بہہ گیا حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ، موٹروے پولیس وضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو معطل کردیا کئی گھنٹوں کی امدادی سرگرمیوں کے باعث الٹ جانے والے آئل ٹینکر کو قومی شاہراہ سے ہٹا کر شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آئل ٹینکر نمبریBLL 431 60 ہزارلیٹرز فرنس آئل لے کر کراچی سے فیصل آباد جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پر ٹائر کے بلٹ ٹوٹ جانے کے باعث آئل ٹینکر بے قابوہوکر شاہراہ پر الٹ گیا جس سے آئل ٹینکر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کافرنس آئل سڑک پر بہہ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ، موٹروے پولیس، ضلعی انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی جس نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد الٹ جانے والے آئل ٹینکر کو شاہراہ سے ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔