عام انتخابات میں ایم ایم اے کا مقابلہ سیکولر قوتوں سے ہو گا: مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے رابطہ سیکر ٹری مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل عام انتخابات میں کتاب کے ایک نشان پر الیکشن میں حصہ لیکر پاکستان میں قر آن وسنت کے نفاذ، دوقومی نظریہ کے تحفظ کے لیئے عملی اقدام کرے گی متحدہ مجلس عمل آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور پاکستان میں سب بڑی قوت بن کر مجلس عمل سامنے آئے گئی، انتخابی میدان کو ایم ایم اے کسی سطح پر بھی سیکولر لابی کے لیئے حالی نہیں چھوڑے گی۔ یہ باتیں مولانا محمد امجد خان نے مانسہرہ ،ابیٹ آباد ،پشاور ،کوہاٹ لاچی سے واپسی پر یہاں میڈیا اور جماعتی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ مجلس عمل کا آئندہ عام انتخابات میں ہمارا مقابلہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر نے اور پاکستان کو سیکولر قوت بنانے والوں کے ساتھ ہو گا جو بیرونی اشاروں پر نئے نعروں کی بنیاد پر گیم کھیلتے ہیں۔