راولپنڈی آرٹس کونسل میں محفل مشاعرہ او رجمیل قمروارشدسعیدکے مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی آرٹس کونسل میں محفل مشاعرہ او رجمیل قمروارشدسعیدکے مجموعہ کلام کی تقریب رونمائی ہوئی۔ بزم احباب قلم کے زیراہتمام محفل مشاعرہ اورکینیڈا سے جمیل قمر،آسٹریلیا سے ارشدسعیدکے مجموعہ کلام کی تقریب ِ رونمائی آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ ہوئی جس کی صدارت محمداظہارالحق نے کی ۔مہمانان خصوصی جمیل قمراورارشدسعیدجبکہ مہمانان اعزازحسن عباس رضا اورہاشم علی خان ہمدم تھے۔تقریب میں بڑی تعدادمیں اہل ادب شریک ہوئے۔پہلے مرحلے میں جمیل قمرکے فن اورشخصیت پررفعت وحیداور ڈاکٹرفرحت عباس نے مضمون پیش کیے جبکہ ارشدسعیدکی شخصیت اورفن پرعلی یاسر نے مضمون پیش کیا۔تقریب پذیرائی کے بعدمحفل مشاعرہ منعقدہ ہوا جس میں شعراء نے خوبصورت کلام پیش کیا۔شعراء میں مہ جبین،رباب خان۔ثمینہ تبسم،بلقیس سبزواری،زہرہ بتول،فرحانہ علی،رفعت وحید،جیا قریشی،رخسانہ نازی،فرخندہ شمیم، محمودہ غازیہ،،علی اصغرثمر، ماجدجہانگیر ،سلیم اختر ،عبدالقاد رتاباں،عرفان خانی،ایم اے دوشی، نصرت محمود،مظہر مسعود،علی یاسر، ڈاکٹرمظہر اقبال، دودکیف،قیوم طاہر،نسیم سحرحسن عباس رضا،ہاشم علی خان ہمدم، جمیل قمر، ارشدسعیداوراظہارالحق نے اپنا کلام پیش کیا۔