پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں،26 فوڈ پوائنٹس سیل، 63کو جرمانے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور اور گرد ونواح میںکاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ سے نمکو تیار کرنے پر معروف نمکو پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر6فوڈ پوائنٹس کو86,000ہزار کے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہوئے معروف نمکو پروڈکشن یونٹ کو نمکو کی تیاری میں غیر معیاری رنگ اور مصالحہ جات استعمال کرنے ، صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں بھاری مقدار میں ملاوٹی نمکو، غیر معیاری اجزاء اور مضر صحت رنگ تلف کر دیئے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیوں کے دوران 6 فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 86,000کے جرمانے عائد کئے ۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، سوئٹس اینڈ بیکرز ،کر یانہ سٹورزاورپروڈکشن یونٹس سے بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر 81فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نیپنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںکاروائیاں کرتیحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر7فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر152,000کے جرمانے عائد کیے اوربر آمد شدہ2550کلو ملاوٹی مرچیں،128لٹر دودھ،300ساشے گٹکا،5000لٹرجعلی بوتلیں،15لٹر خراب آئس کریم،ممنوعہ چائنیز نمک اور ناقص مصالحہ جات تلف کیے گئے۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت ملاوٹی مر چیں تیار کرنیوالے 3پروڈکشن یونٹ، اور ناقص انتظامات پر گڑ، شکرڈیلر کو سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے8 فوڈ پوائنٹس کو 46,000کے جرمانے عائد کیے۔ جبکہ ناقص غذاموقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے اور 2250کلو لال مرچ240 کلوچاٹ مصالحہ،55کلو ہلدی اور45کلو مضر صحت تیارمصالحہ جات موقع پر تلف کر دی گئیں۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف 9فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر1لاکھ 84ہزار کے جرمانے عائد کئے اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔فیصل آباد فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر مرچ گرائنڈنگ یونٹ ، سوئیٹس یروڈکشن یونٹ اورفاسٹ فوڈ پوائنٹ کو سر بمہر کر دیا ۔جبکہ زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے ،غیر معیاری رنگوں کے استعمال پر 6مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 34,500کے جرمانے عائد کئے.ز ائدلمعیاد اور مضر صحت خوراک تلف کرتے ہوئے 140کو وارننگ نوٹسز جاری کئے۔ضلع سرگودھامیں کارروائیاں کر تے ہو ئے 2سویٹس پروڈکشن یو نٹس کو مضر صحت اجزاء ،گندے بر تنوں اور نیلے ڈرمز کے استعمال پر سربمہرکر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 130,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔