انسانی سمگلرز اور دونمبریوں کے خلاف آگاہی مہم چلائی جارہی ہے: چودھری احمد
لاہور(خبر نگار) ڈپٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل چودھری احمدنے کہا ہے کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔اس مہم کے دوران لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار کر لیاہے۔اس کے علاوہ حج و عمرہ کے نام پر لوٹنے والے گروہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کے خلاف سولہ ایف آئی آرز درج تھیں۔ وہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔شہریوں کو دونمبریوں سے آگاہ کرنے کے لئے آگہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ کینیڈا اور یورپ بھجوانے والے تین ایجنٹس بھی گرفتار کئے ہیں۔ ان ایجنٹس نے بھولے بھالے معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔ کوشش کریں گے ان ایجنٹس کو عدالتوں سے زیادہ سے زیادہ سزائیں دلوائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کے ویزا سفارشی لیٹرز کے حوالے سے تحقیقات کریں گے۔ اگر کسی ملزم یا مجرم کی دستاویزات میں لاہور چیمبر کے لیٹر موجود ہوئے تو ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔