شارٹ سرکٹ سے گودام میں آگ لگنے سے 25 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی سلطان پارک میں ایک گودام میں سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث آگ لگ جانے سے تقریباً25 لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ لاہور روڈ پر واقع پیپر ملز میں آگ لگ جانے کے دوران لاکھوں روپے مایت کا مال جل گیا جب کہ ریسکیو اور فائربریگیڈ کے عملے نے جدوجہد کرکے لاکھوں روپے کا مال بچا لیا۔ ماچھیکے میں کاٹن ملز کے سٹور میں آگ لگ جانے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا مال جل گیا۔