فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں دو روزہ دی فلاسفی اینڈ ٹیکنیکس فار قوانٹیٹی ریسرچ ورکشا پ کی اختتامی تقریب
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں دو روزہ’’ دی فلاسفی اینڈ ٹیکنیکس فار قوانٹیٹی ریسرچ‘‘ ورکشا پ کی اختتامی تقریب اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہوئی۔ ورکشا پ کی مہمان خصوصی ڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر عزیرہ رفیق نے کہا میں امید کرتی ہوکہ آپ سب نے اس ورکشاپ سے جوسیکھا ہے وہ کام آئے گااور آپ کو قوانٹیٹی ریسرچ کے ٹولز سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی اس کاوش کو سراہا اورکہا کہ اس طرح کے پروگرامز ہوتے رہنے چاہیںاس سے طالبات اور استاتذہ کو تحقیق اور اس سے متعلق سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔کوآڈینیٹرآف ورکشاپ اور چیئرپرسن آف اکنامکس ڈاکٹر بشر ہ یاسمین نے ورکشاپ سے متعلق تمام معلومات سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس ورکشاپ کو منعقد کروانے کا مقصد طالبات کو quantitative research کے پروسیس اور مراحل کے ساتھ ساتھ عملی مہارت سے مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ آخر میں طالبا ت کیلئے سوالات و جوابات کا سیشن رکھا گیاجس میں انہیں سوالات کا حل بتایا گیا۔ ورکشاپ کے اختتام میںڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر عزیرہ رفیق نے طالبات اور فیکلٹی ممبران میں سر ٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔