معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،رانا عباس علی خان
میرپور (نمائندہ خصوصی) پنجاب کالج میرپورکے پرنسپل رانا عباس علی خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیحی ہے۔ نجی شعبہ تعلیم میں پنجاب گروپ آف کالجز تعلیم کے فروغ میں نمایاں کام اور خدمات سرانجام دے رہا ہے پنجاب گروپ آف کالجز پاکستان وآزادکشمیر کا سب سے بڑا تعلیمی نٹ ورک اور لارجسٹ ایجوکیشن گروپ ہے جو گذشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ تعلیمی شعبہ میں کام کر ر ہا ہے اس گروپ کے زیر اہتمام پاکستان وآزادکشمیر کے طول وعرض میں چار سوتین کالجز 3چارٹرڈ یونیورسٹیاں گیارہ سو الائیڈ سکولز چھ سو ایفا سکولز ،37 ریسورس اکیڈمیاں کا م کر رہے ہیں اب یہ گروپ بیرون ممالک میں بھی تعلیمی نٹ ورک کو پھیلا رہا ہے میرپور میں پنجاب کالج میرپور 2011 سے تعلیمی سفرکا آغاز کیا جو انتہائی تیزی اور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ 2013میں پنجاب کالج میرپور کا تعلیمی بورڈ میرپور میں پہلے رزلٹ میں کامرس گروپ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں ۔