کرپٹ میپکو اہلکاروں کے سرکل آؤٹ ہونے کے باوجود ریلیو نہ ہونے پرایس ایز سے وضاحت طلب
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے چیف ایگزیکٹو افسر انجینئر محمد اکرم چودھری نے ریجن کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز سے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے اور سرکل آؤٹ ہونے کے باوجود ریلیو نہ ہونے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ میپکو ہیڈ کوارٹر نے تحقیقات مکمل ہونے پر مختلف سرکلز کے 50 سے زائد ملازمین کو سرکل آؤٹ کرتے ہوئے دوسرے سرکلز میں تبادلہ کر دیا تھا لیکن ان احکامات پر ایس ایز نے عملدرآمد نہیں کیا جس پر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔