جرائم کیخلاف 4 روزہ مہم، ناقص کارکردگی پر 4 تفتیشی افسروں کو شوکاز نوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار)ایس پی کینٹ بلال ظفرنے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چار روزہ مہم کے دوران انتہائی ناقص کارکردگی دکھانے والے 4 تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے اور21 تفتیشی افسران کو کارکردگی میں بہتری کی تاکید کی ہے۔کینٹ ڈیژون پولیس نے 4 جرائم پیشہ افراد کے خلاف چار روزہ مہم کے دوران4 اشتہاری،68 عدالتی مفرور،43 ریکارڈ یافتگان،2 منشیات،9 شراب نوشی،4 کرایہ داری،2 ناجائز اسلحہ،2 پتنگ بازی اور قمار بازی کے مقدمات کا اندراج کیا ہے۔