قتل کیس میں ملوث ملزموں کے وکلاء کو بحث کیلئے آخری موقع دے دیا
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے قتل کیس میں ملزمان کے وکلاء کو بحث کے لیے آخری موقع دے دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں گواہان اور ملزمان کے حتمی بیان قلمبند ہونے کے بعد وکلاء کو بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا۔شہری مقیم کے قتل کیس میں تین ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جن میں فاروق وغیرہ شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ شیرا کورٹ پولیس نے عدالت میں چالان جمع کروا رکھا ہے۔