گردہ سکینڈل کیس، ملزموں کی درخواست ضمانت پر وکلاء بحث کیلئے طلب
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے گردہ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریاض،بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ گردہ نکالنے والے گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔