لدھیوالا وڑائچ: قبضہ مافیا کا محنت کش کے مکان پر قبضہ، سی پی او سے انصاف کا مطالبہ
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) قبضہ مافیا کا محنت کش کے مکان پر قبضہ بوڑھا ویگن ڈرائیور انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور لدھیوالہ وڑائچ کے ساٹھ سالہ ویگن ڈرائیور اختر نے بتایا کے میری ساری فیملی سرگودہا میں رہائش پذیر ہے جبکہ میں گھر میں اکیلا رہتا تھا رات کو جب میں کام سے دیر سے آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اندر داخل ہوا تو ایک خاتون تین مسلح افراد کے ہمراہ موجود تھی جب میں نے ان سے پوچھا آپ کون ہیں تو انہوں نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا متاثرہ بزرگ نے سی پی او سے انصاف کی اپیل کی ہے۔