عدالتی احکامات کے باوجود قبضہ گروپ نے گلی بند کردی‘ خاتون کی قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) محلہ لیاقت ٹائون میں ایک قطعہ اراضی کی مالکہ کرن شہزادی زوجہ محمد اعظم مہر نے پولیس تھانہ گکھڑ کو دی جانے والی ایک تحریری درخواست میں کہا ہے کہ اہل محلہ کے چند رہائشی افراد محمد اقبال ارائیں ،ملک محمد انور ،محمد محسن ریاض ملک نے دس نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ آٹھ مزدور ایک مستری راج نے گلی شارع عام کو بند کر دیا‘ حالانکہ مذکورہ افراد کو اس بارے میں عدالتی حکم امتناعی بھی دکھایا گیا اس دوران سائلہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی گئیں ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے عدالت میں بھی دعویٰ زیر سماعت ہے ۔