گرینڈ ڈیمو یٹک الا ئنس نے لو ڈ شیڈنگ خا تمے کیلئے3 دن کا الٹی میٹم دےدیا
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے پانی اور باردانہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تین روز کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے مسئلے پر کب ٹویٹ کرو گے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کراچی کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے ایک بڑی سازش ہے حکمرانوں کو شہر سے کوئی سروکار نہیں عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ گندم بربادہورہی ہے کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے پانی اور کاشتکاروں کو باردانہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں ممبر صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پر بہت بولتے ہیں سندھ کے مسائل پر ٹویٹ کب ہوگا.
گرینڈ ڈیمو کر یٹک