سندھ حکومت کراچی میں پبلک پارٹنر شپ کے تحت بسیں چلانے میں ناکام
کراچی (رپورٹ علی عباس)حکومت سندھ کراچی میں پبلک پارٹنر شپ کے تحت بسیں چلانے میں ناکام ہوگئی۔ 3سو بسیں چلانے کا وعدہ کرکے حکومت سندھ صرف 10 بسیں چلاسکی ہے جبکہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں صرف 40دن رہ گئے ہیں حکومت سندھ نے تین سال قبل کراچی کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کےلئے حکومت سندھ ایک سال کے اندر 300 بسیں چلائے گی لیکن حکومت سندھ ایک سال تو کیا حکومت کی مدت کے آخری ایام میں صرف 10 بسیں ہی چلاسکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کا حکومت سندھ پر اعتماد نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹر نے بسیں چلانے سے انکار کردیا ہے جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کی عدم دلچسپی کے باعث کراچی کی عوام سفری سہولت سے محروم رہ گئی ہے کیونکہ ناصر حسین شاہ کے پاس 3 وزارت کے قلمدان ہیں جس کی وجہ سے ناصر حسین شاہ ایک بھی وزارت احسن طریقے سے چلانے سے قاصر ہیں۔
سندھ حکومت ناکام