بھارت کشمیر میں مسلسل انسانیت کی تذلیل کر رہا ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے، بھارت مسلسل کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کر رہا ہے۔ کشمیرکی آزادی تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا مگر ہمارے بزدل حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہو سکا اورہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیر ی نوجوانوں کی شہادتوں نے کشمیریوں کے جذبے کو پہلے سے زیادہ مضبوط کیا ہے۔