البیراک کے تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پتلی تماشے کا اہتمام
لاہور (پ ر) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو میں پتلی تماشے کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بیورومیں مقیم بچوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور ان میں صفائی کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ پتلی تماشے کی مدد سے بچوں کو ارد گرد میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ترغیب دی گئی اوران کو بتایا گیا کہ انفرادی اور اجتماعی کاوشوں سے شہروں میں آلودگی اور کوڑا کرکٹ کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ پتلی تماشے سے قبل بچوں میں آرٹ مقابلے کا انعقاد کرایا گیاجس میں بچوں نے مختلف تصاویر میں رنگ بھرے۔البیراک ٹیم نے مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ۔