سلور سکرین میں قدم رکھ دیا،پرفارمنس سے مقام بنائوں گی،عالیہ خان
ملتان (سٹاف رپورٹر)فلمسٹار عالیہ خان نے کہا ہے کہ ٹی وی اور تھیٹر کے بعد اب انہوں نے سلور سکرین میں قدم رکھ دیا ہے اوروہ اپنی پرفارمنس کی بدولت فلم انڈسٹری میں اپنا اور اپنے شہر کانام روشن کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کرن سینما میں اپنی پہلی فلم’’سہاگ دیاں چوڑیاں‘‘ کی افتتاحی تقریب سے میڈیا میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلمسٹار صائمہ کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج بہت خوش ہیں کیونکہ ان کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے تاہم ان کامیابیوں میں ان کی والدہ کی دعائیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی ریلیز سے قبل ہدایتکار شہزاد حیدر اور کوریوگرافر حیدر سمارٹ وفات پا گئے اور وہ اپنی فلم کی کامیابی ان مرحومین کے نام کرتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے ساتھ ساتھ تھیٹر بھی جاری رکھیں گیاافتتاحی تقریب میں فلمسٹار قسورحیدری، مصنف وہدایتکار زوار بلوچ فنکاروں میں مظہر احسن،ندیم ننھا،شاہد کمپیوٹر ودیگر شامل تھے۔