قائد اعظم ٹرافی، پہلا سیمی فائنل آج ہوگا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل مقابلے آج ہفتہ سے شروع ہوں گے۔ اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ ملتان اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیو اور ایبٹ آباد کے درمیان کراچی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ فائنل میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا جس کیلئے جگہ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے ملتان، ایبٹ آباد، آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اور بہاولپور جبکہ کراچی بلیو، حیدرآباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ڈیرہ مراد جمالی شامل ہیں۔